73

ایف ڈی ایف خواتین میٹنگ کا نازنین انور کے زیرصدات انعقاد

ایف ڈی ایف خواتین میٹنگ کا نازنین انور کے زیرصدات انعقاد

لاہور(بیورورپورٹ) پاکستان کی خواتین ملک کی بہت بڑی طاقت ہیں اور ہماری جماعت فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ ہر لمحہ انکے ساتھ کھڑی ہے، مسز نازنین انور سیکریٹری انفارمیشن ایف ڈی ایف،
تفصیلات کے مطابق مانا والا کالونی نزد بھٹہ چوک لاہور میں خواتین کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت مسز نازنین انور سیکریٹری انفارمیشن ایف ڈی ایف نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایف ڈی ایف ہر مقام پر خواتین کے ساتھ کھڑی ہے

اور ہم خواتین کو مضبوط کریں گے انکو باعزت بنائیں گے۔ خواتین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شمولیت ایف ڈی ایف کو ایک طاقت ور جماعت بنانے میں بہترین کردار ادا کر رہی ہے، کرنل راجہ جاوید مجتبیٰ چیئرمین فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی ہدایت پر خواتین تک ایف ڈی ایف کا پیغام پہنچانے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے۔

چیئرمین ایف ڈی ایف کی قیادت میں قانون کی حکمرانی لے کر آئیں گے تاکہ ملک کے مسائل حل ہوں عوام کو عزت اور انصاف ملے۔ مہنگائی کا خاتمہ بہترین روزگار، فری میڈیکل اور تعلیم ایف ڈی ایف کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے انشا ء اللّہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں