شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے شعبہ حادثات میں سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل، سرجیکل اور آئی سی یو وارڈ میں گئے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی
کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرح مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے