33

معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موجودہ حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے،راجہ پرویز اشرف

معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موجودہ حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے،راجہ پرویز اشرف

دولتالہ(نوید اے راجہ سے) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موجودہ حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے حکومتی پالیسیوں کے ثمرات جلد عوا م تک پہنچنا شروع ہوں گے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پاکستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جذبہ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ اس ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے ہمیں یک جان ہونا ہو گا یہ ملک ہمارے بزرگوں اور آباو اجداد کی میراث ہے

پاکستان ہے تو ہم ہیں اپنے سیاسی دور میں کبھی عوا م سے سیاسی وعدہ نہیں کیا جو کہا اس کو پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحتیں صرف کیں آپ کی ووٹ قیمتی ہے سیاسی دھڑے بندی اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میرٹ پر ووٹ کی پرچی کا استعمال کریں یہ ووٹ کی پرچی آپ کے بچوں اوروطن عزیز پاکستان کا مستقبل کے تعین کرتی ہے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں نفرتوں کا خاتمہ کریں محبت ،اخلاقیات اور رواداری ہمیں بہت سے مسائل مسائل سے نجات دلاتا ہے

گوجرخان میرے دل میں بستا ہے وہ گزشتہ روز یونین کونسل منگھوٹ کے گاﺅں رنجالی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دوماہ میں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس کام شروع کر دے گا بچیوں اور بچوں کو ہنر مند بنانا اور انہیں جدید طریقہ روزگار کے حصول میں مدد فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے اس سے بےروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ آپ کی ووٹ نے مجھے وزیر ،وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی بنایا آپ عظیم لوگ ہیں منصب اقتدار پر بیٹھ کر مجھے ہمیشہ گوجرخان کی

ترقی اور گوجرخان کے عوام کی خوشحالی کی دھن رہیتی ہے مجھے جب بھی موقع ملا گوجرخان کے عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کی عملی کوشش کی جس کی زندہ مثال مندرہ چکوال روڈ ،سوہاوہ چکوال روڈ ،پاسپورٹ آفس ،دولتالہ نادرا آفس ،اور اب پنجاب یونیورسٹی کیمپس ،گیس کی فراہمی سمیت درجنوں میگا پراجیکٹس ہیںاس موقع پر انہوں نے رنجالی روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا جلسہ عام سے سرپرست اعلی پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف ،چوہدری صغیر احمد ،چوہدری دل پزیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر رنجالی سے ن لیگ کے دھڑے نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں