اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میڈم زینب طاہر ٹرانسفر، میڈم لاریب اسلم نئی اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ تعینات
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میڈم لاریب اسلم نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق اس سے قبل یہاں پر تعینات اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میڈم زینب طاہر کو ٹرانسفر کردیا گیا جس کی جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میڈم لاریب اسلم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔ میڈم لاریب اسلم کا شمار پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے انتہائی مخنتی و تجربہ کار اور ایماندار افسران میں ہوتا ہے۔ شیخوپورہ میں تعیناتی سے
قبل میڈم لاریب اسلم بطور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن اور تحصيل صفدرآباد میں کلیدی عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میڈم لاریب اسلم عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کے انتظامی مسائل کے فوری حل کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں گی