شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے شعبہ حادثات میں سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل، سرجیکل اور آئی سی یو وارڈ میں گئے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں-