جو شہری بلڈنگ بائی لاز کو فالو نہیں کرے گا وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا- عمیرسلطان
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ عمیرسلطان نے کہا ہے کہ کمیٹی کی حدود میں بننے والی تمام غیر قانونی بلڈنگ مالکان اپنی اپنی بلڈنگ کے نقشہ جات میونسپل کمیٹی میں جمع کروائیں، بغیر نقشہ کے تعمیر ہونے والی بلڈنگ کمرشل ہو یارہائشی اس کو گرا دیا جائے گا
اور اور اس بلڈنگ کو مسمار کرنے میں میونسپل کمیٹی کے جو اخراجات ہوں گے وہ ان بلڈنگ مالکان سے وصول کیے جائیں گے- اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر سلطان نے کہا کہ کمیٹی کی حدود میں بننے والی بغیر نقشہ تعمیر ہونے والی بلڈنگ مالکان کے خلاف پہلے مرحلے میں نوٹس دینے کے علاوہ متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے گا،
– انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے تمام بلڈنگ انسپکٹر انفورسمنٹ انسپکٹر اور سروے کرنے والے اس بات کو یقینی بنائیں کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں کوئی بھی تعمیر بلڈنگ بائی لاز کے مطابق ہو اور جو شہری بلڈنگ بائی لاز کو فالو نہیں کرے گا وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا