Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جو شہری بلڈنگ بائی لاز کو فالو نہیں کرے گا وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا- عمیرسلطان

جو شہری بلڈنگ بائی لاز کو فالو نہیں کرے گا وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا- عمیرسلطان

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ عمیرسلطان نے کہا ہے کہ کمیٹی کی حدود میں بننے والی تمام غیر قانونی بلڈنگ مالکان اپنی اپنی بلڈنگ کے نقشہ جات میونسپل کمیٹی میں جمع کروائیں، بغیر نقشہ کے تعمیر ہونے والی بلڈنگ کمرشل ہو یارہائشی اس کو گرا دیا جائے گا

اور اور اس بلڈنگ کو مسمار کرنے میں میونسپل کمیٹی کے جو اخراجات ہوں گے وہ ان بلڈنگ مالکان سے وصول کیے جائیں گے- اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر سلطان نے کہا کہ کمیٹی کی حدود میں بننے والی بغیر نقشہ تعمیر ہونے والی بلڈنگ مالکان کے خلاف پہلے مرحلے میں نوٹس دینے کے علاوہ متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے گا،

دوسرے مرحلے میں اس بلڈنگ مالکان کو گرفتار کروا کر اس کی بلڈنگ کو مسمار کر دیا جائے گا- انہوں نے کہا پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کی طرف سے واضح احکامات ہیں کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں کسی قسم کی بھی غیر قانونی تعمیرات نہ ہوں، ان غیر قانونی تعمیرات سے حکومت پنجاب اور میونسپل کمیٹی کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہےجو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا

– انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے تمام بلڈنگ انسپکٹر انفورسمنٹ انسپکٹر اور سروے کرنے والے اس بات کو یقینی بنائیں کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں کوئی بھی تعمیر بلڈنگ بائی لاز کے مطابق ہو اور جو شہری بلڈنگ بائی لاز کو فالو نہیں کرے گا وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا

Exit mobile version