شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ ناکام، زیر حراست ملزمان سمیت 7 دہشت گرد ہلاک
پشاور: (راجہ فرقان احمد) شمالی وزیرستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں زیر حراست تین ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کے ترجمان کےمطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے تین دہشت گردوں کو بنوں منتقل کیا جارہا تھا
کہ میر علی بائی پاس پر دہشت گردوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے کچھ ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے
۔ دہشت گردوں سے 4 شارٹ مشین گنز، کارتوس اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔