شیخوپورہ، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، محکمہ پولیس خاموش تماشائی
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، محکمہ پولیس خاموش تماشائی- تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں آئے روز ڈکیتی و دیگر وارداتیں بڑھ چکی ہیں
جن پر قابو پانے میں محکمہ پولیس انتظامیہ ناکام دکھائی دیتی ہے، نہ صرف عام راہ گیر شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہورہے ہیں بلکہ تاجر برادری بھی شدید متاثر ہورہی ہے- ذرائع کے مطابق مورخہ 11 فروری بروز ہفتہ کی شام تقریبا 7:15 بجے دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لاہور روڑ پر واقع اسلام کلاتھ ہاوس میں داخل ہوکر ڈکیتی کی واردات کی- اس وقوعہ کے نعیم الرحمٰن نامی مدعی دوکان کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ مورخہ 11 فروری بروز ہفتہ کی شام تقریبا 7:15 بجے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اچانک دوکان میں داخل ہوئے،
ایک نے دروازے سے ہی اسکی جانب گن سے نشانہ تان لیا اور دوسرے ملزم ڈکیت نے جامہ تلاشی کرنا شروع کردی، اس دوران غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے اور مبلغ 85000 روہے کیش لیکر تیزی سے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دونوں فرار ہوگئے- بتایا گیا ہے کہ دونوں نامعلوم ملزمان نے ماسک پہن رکھے تھے جن کی عمریں تقریبا 25 سے 30 سال کے لگ بھگ تھیں
– 15 پر کال کرنے کے بعد پولیس پہنچی، ابتدائی کاروائی کے بعد مدعی کی درخواست ای ٹیگ نمبری 2/11/2023-1742 کے تحت جمع ہوگئی لیکن 3 روز گذرنے کے باوجود تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی- مدعی نعیم الرحمٰن اور دیگر تاجربرادری نے دوران احتجاج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی لاقانونیت پر قابو پایا جائے، شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی، ہم غیر محفوظ ہوچکے ہیں، ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے