64

پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)فاروق آباد میں نجی نیوز چینل کی انتظامیہ نے پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا- نوجوان صحافی و نجی ویب چینل کے چیف ایگزیکٹو ذوہیب شہزاد نے نو منتخب ارکان پریس کلب کی آمد پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جبکہ نجی ویب چینل کی پوری ٹیم نے صدر پریس کلب چوہدری مبشر حسین بھٹی،

جنرل سیکرٹری میاں عبدالمجید اور جملہ اراکین کو پریس کلب کی جملہ ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی اور انکے لٸے نیک تمناٶں کا اظہار کیا- اس موقع پر نجی ویب چینل کے چیف ایگزیکٹو رانا زوہیب شہزاد نے نو منتخب ارکان پریس کلب سے دوران گفتگو کہا کہ عہدہ درحقیقت انسان کی آزماٸش ہے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں

جو اپنے اختیارات کسی کی بہتری کے لٸے استعمال کرتے ہیں، پریس کلب رجسڑڈ فاروق آباد کے متحرک صحافیوں نے معاشرتی مساٸل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انکے حل کے لٸے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے، دراصل ورکنگ جرنلسٹ ہی مثبت صحافت پر خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ظلم اور نا انصافی کے خلاف اپنا قلمی جہاد جاری رکھے ہوٸے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں