21

کراچی : دہشتگردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا اور عمارت میں داخل ہوئے: رانا ثنا

کراچی : دہشتگردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا اور عمارت میں داخل ہوئے: رانا ثنا

کراچی : دہشتگردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا اور عمارت میں داخل ہوئے: رانا ثنا

کراچی میں پولیس آفس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ پولیس کو ہر مدد فراہم کی جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور  چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا ہے کہ چھ سے 7 دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے ہیں، پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا، دہشتگردوں نے دستی بم پھینکے اور اس کی آڑ میں عمارت میں داخل ہوئے، دہشتگرد عمارت کی تیسری منزل پر ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،  آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس اہلکار تیسری منزل تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے واقعے کے بعد سے جنرل تھریٹ موجود ہے ، تمام صوبوں میں تمام ادارے پوری طرح متحرک اور چوکنا ہیں، پشاور اور اب کراچی کے واقعے کے بعد انتظامات کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں