Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری

مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاریاں کرلی گئیں۔

سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی ایک روپے17 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔

سی پی پی اے نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائےگی۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلےکا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

https://youtu.be/uYUY4QRrqSI
Exit mobile version