54

مہمند، ہیڈکوارٹرغلنئی میں جے یوآئی کے زیراہتمام بدامنی کے خلاف اور پشاورپولیس لائنز شہداکے ساتھ اظہار یکجہتی

مہمند، ہیڈکوارٹرغلنئی میں جے یوآئی کے زیراہتمام بدامنی کے خلاف اور پشاورپولیس لائنز شہداکے ساتھ اظہار یکجہتی

مہمند ( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)مہمند، ہیڈکوارٹرغلنئی میں جے یوآئی کے زیراہتمام بدامنی کے خلاف اور پشاورپولیس لائنز شہداکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم سے مین بازار سے گزرتے ہوئے مہمند پریس کلب تک ا من مارچ کیا گیاجس میں جے یوآئی کے قائدین اور کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے

جے یو آئی کے جید علماء کرام اور اکابرین نے کہا کہ ہم پشاور پولیس لائنز پر دھماکے میں شہدا کے متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری ہمدردیا ں ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نام نہاد مصنوعی دہشت گردی اور ڈالروں کی جنگ کے خلاف ہے اور ہم مزید پختونوں کی سرزمین پر دہشت گردی کی جنگ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اسی طرح تحصیل لکڑو سے جے یو آئی کے کارکن فضل شاہ کو اداروں نے اٹھالیا ہے لہٰذاان کو فوری طورپر رہاکیاجائے ورنہ کسی بھی قسم کی احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔مقررین نے کہا کہ ہماری مال جان محفوظ نہیں ہے

کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہم ملک میں ہرقسم کی دہشت گردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مولانا عارف حقانی نے کہا کہ قبائلی لوگ پہلے بھی دہشت گردی سے متاثر ہوئے تھے اوراپنے گھر بار کو چھوڑ کرپناہ گزیں کیمپوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوگئیں تھے۔ جب متاثرہ لوگوں کو اپنی گھر وں کو واپسی ہوئی تو اپنی تباہ شدہ گھر وں کو معاوضہ ادا کئے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت پھر سے اپنے گھروں کو آباد کیاگیا اور اپنی شہداء کی قربانیوں کو امن کے واسطے بھول دئیے تاکہ ہمارے علاقوں میں دیرپا اور پائیدار امن قائم ہوسکیں۔

دریں اثناء مقررین نے گزشتہ روز ہیڈکوارٹرغلنئی کا دورہ کرنے والے کورکمانڈر پشاور کی جانب سے سیاسی قائدین کو مدعو نہ کرنے اور پروگرام میں قومی عمائدین سے دوبارہ امن کیمٹیوں کے قیام پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا کہ ہم امن قائم کرنے کی ذمہ داری عام لوگوں کا کام نہیں ہے بلکہ یہ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے ہرممکن اقداما ت اٹھائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں