پاکستان زرمبادلہ کم آنا تشویشناک بات ہے، کیپٹن عاصم
اسلام آباد(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم سب کو سب سے پہلے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقاء کے لیے سوچنا چائیے، انتہائی اہم اور قابل افسوس بات یہ ہے کہ پچھلے ماہ کی نسبت اس ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کم زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے جو بذات خود تشویشناک پہلو ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی معیشت میں زرمبادلہ انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے،
انہوں نے کہا کہ میں تمام اوورسیز پاکستانیوں سے یہی کہونگا کہ خدارا سیاسی وابستگی اپنے ملک تک رہنے دیں اور بیرون ملک صرف پاکستان کی بہتری کے لیے سوچیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام علاقائی، لسانی اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملک کے لیے سوچنا چائیے اور زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھیج کر ملک کی ابتر معاشی صورت حال کو سنبھالا دینا چائیے، اس کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان سے بھی کہونگا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں
اور بیرون ملک سے لائی جانے والی اشیاء پر ٹیکس ختم کرے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرے تاکہ اوورسیز پاکستانی قانونی طریقے سے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجیں، پاکستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ داروں کا تعین کرکے اور ہڑپ کی جانے والی رقوم ان سے نکال کر ملک کی معیشت کی بہتری میں استعمال کرنی چائیے،