رحیم تنولی اور راجہ عابد سے عامرحیدر کی ملاقات
شارجہ(بیورورپورٹ) گذشتہ روز پاکستان کے شہر صوابی سے متحدہ عرب آمارات آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ میڈیا ٹیم صوابی کے ضلعی صدر عامر حیدر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد اور مسلم لیگ (ن) شارجہ کے ڈپٹی پریس سیکریٹری محمدرحیم خان تنولی سے ملاقات کی،
ملاقات میں مختلف اموف بات چیت ہوئی، عامر حیدر نے مسلم لیگ(ن) یواےای کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا،ڈپٹی پریس سیکریٹری مسلم لیگ(ن) شارجہ محمدرحیم خان تنولی نے عامر حیدر کو یواےای آمد پر خوش آمدید کہا