63

مھمند چاندہ بازارمیں دوکاندار وتاجربرادری کاچوری کی بڑھتی ہوئی واردات کیخلاف جرگہ

مھمند چاندہ بازارمیں دوکاندار وتاجربرادری کاچوری کی بڑھتی ہوئی واردات کیخلاف جرگہ

ضلع مہمند(افضل صافی )۔مھمند چاندہ بازارمیں دوکاندار وتاجربرادری کاچوری کی بڑھتی ہوئی واردات کیخلاف جرگہ۔مختلف علاقوں میں ایک ماہ سے جاری چوری واردات میں ملوث ملزمان گرفتارنہ ہوسکی۔پولیس عوامی جان ومال کی تحفظ کے بجائے خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں۔مذکورہ جرگہ نےچاندہ بازارمیں چوکیداروں کی تعدادبڑھانے اورچوکس رہنے کے متفقہ فیصلے۔
ہیڈکوارٹرغلنئ سے ایک کلومیٹرفاصلے پرواقع چاندہ بازارمیں گزشتہ رات کوچوروں نے لوہارکی دوکان سے جرنیٹراورساتھ قریبی زیرتعمیرماربل فیکٹری سے دوسولرپینل سمیت بجلی کیبل چوری کی ہیں

۔جس پرمذکورچوری کیخلاف چاندہ بازاردوکاندار وتاجربرادری نے ایک جرگہ منعقدکیا۔جرگہ میں شریک دوکاندار وتاجربرادری نے بتایا۔کہ مختلف علاقوں میں چوری واردات میں اضافہ ہواہے۔اورگزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پرکئی ٹرانسفرمر,بجلی کی کیبلز,سولرپینلز,بیٹریاں وغیرہ چوری کی گیئں۔جن سے لوگوں میں سخت پریشانی پھیل چکے ہیں۔مگرپولیس نے چوری واردات پرمکمل خاموشی اختیارکرکےلمبی تان لے کرسوگئے ہیں

۔جبکہ کئی بارچاندہ بازارمیں چوری واردات پرپولیس سے بازارکوسکیورٹی تعیناتی کی درخواستیں بھی کی ہیں۔چونکہ وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔دوکانداران وتاجربرادری نے منعقدجرگہ میں متفقہ فیصلہ کیا۔کہ چاندہ بازارکو رات کی حفاظت کیلئے چوکیداران کی تعدادمیں اضافہ سمیت تعینات چوکیداران پوری بیدار رہے۔تاکہ قومی املاک محفوظ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں