Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قومی بولی کا مقصد مادری زبان اور ثقافت کو فروغ دینا ہے،سینیٹر سسی پلیجو

قومی بولی کا مقصد مادری زبان اور ثقافت کو فروغ دینا ہے،سینیٹر سسی پلیجو

ٹھٹھہ نمائندہ
سینیٹر سسی پلیجو نے مادری زبانوں کے عالمی دن پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہیکہ قومی بولی کا مقصد مادری زبان اور ثقافت کو فروغ دینا ہے عالمی سندھی بولی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سسئ پلیجو نے کہا کہ پاکستان میں مادری زبانوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے مادری زبان کسی بھی قوم کی اولین پہچان ہوتی ہے ہمیں پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینا ہوگا مادری زبانیں ہماری پہچان ہیں، ہمیں اپنی مادری زبانوں پر فخر کرنا چاہئے
سندھی ایک عظیم اور قدیم زبان ہے سندھی زبان ہماری فخر اور من کی آشا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی زبانوں کے حوالہ سے کوشش کی کہ ہر زبان کو اسکی حیثیت مل سکے ، مزید اس پر محنت کی ضرورت ہے

Exit mobile version