Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے بیان دے رہی ہیں: فواد

مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے بیان دے رہی ہیں: فواد

مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے بیان دے رہی ہیں: فواد

مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے بیان دے رہی ہیں: فواد

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  چیف جسٹس اور دیگر ججز کیخلاف محاذ کھولا جا رہا ہے، مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے ایسے بیان دے رہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم حکومت عدلیہ سے محاذ آرائی میں داخل ہوچکی ہے، ججوں کے خلاف بڑا محاذکھول دیا گیا ہے، قاسم سوری کی رولنگ مسترد کرنےوالے جج اس بینچ میں بھی شامل ہیں، ہم نے تو اس معاملے پر اعتراض نہیں کیا تھا، اس قت بھی ہمارے وکیل نے کہالیکن چیف جسٹس نے فل کورٹ نہیں بنایاتھا، ہم نے تو اس وقت ججز کے خلاف محاذ نہیں کھولا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور مسلم لیگ ن کا خیال ہے جوڈیشری کو بلیک میل کرسکتے ہیں، پورا پاکستان بلیک میلنگ کا سامنا کر رہاہے،کسی کی آڈیو نکال دو تو کسی کی ویڈیو نکال دو، لگتاہے یہاں عمران خان کیلئے قانون اورہےاورمریم نواز کیلئے قانون اور۔

 ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس اور دیگر ججز کیخلاف محاذ کھولا جا رہا ہے، مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے ایسے بیان دے رہی ہیں، ن لیگ کا خیال ہے کہ وہ عدلیہ کو بلیک میل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک اور قوم کو آج بلیک میلر مافیا کا سامنا ہے، آپ گالیاں نکال کر اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتے ، پاکستان کے 2 اسپیکر آج اپنی درخواست لیکر سپریم کورٹ کےسامنےکھڑےہیں، سپریم کورٹ آزادانہ فیصلے کرے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ آج تین دن ہوگئے ہیں، قیادت کی فیملیزکوبھی ان سےملنےنہیں دیاگیا، ان کوکھانا اور کپڑے دینے کی بھی سہولت نہیں ہے، یہ سیاسی قیدی ہیں، جیل اتھارٹیز بے بس ہیں۔

https://youtu.be/sp2cWLo6uek
Exit mobile version