56

اوورسیزپاکستانیو کی خدمت کا جذبہ میرے خون میں رچا بسا ہے،کیپٹن عاصم ملک

اوورسیزپاکستانیو کی خدمت کا جذبہ میرے خون میں رچا بسا ہے،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کا جذبہ میرے خون میں رچا بسا ہے، یہ جذبہ مجھے میرے والد صاحب سے ملا ہے کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل میرے والد کا خواب تھا اور اسی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا میری زندگی کا مقصد ہے، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی سیاسی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا،

انہوں نے کہا کہ میری تمام کوششیں اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات ختم کرنے کے لیے ہیں اور مجھے اللہ تعالی کی ذات پر یقین ہے کہ میری یہ کوششیں ضرور کامیاب ہونگیں، اوورسیز پاکستانی ڈھارس باندھے رکھیں ان شاءاللہ انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑونگا، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا مجھے احساس ہے اور میری بھرپور کوشش ہے کہ یہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوجائیں، ان شاءاللہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب اوورسیز پاکستانی مسائل سے آزاد اپنے روزگار میں مصروف عمل ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں