49

مولانا حق نواز رح اہلسنت کے محسن تھے۔ مولانا داؤد اعوان

مولانا حق نواز رح اہلسنت کے محسن تھے۔ مولانا داؤد اعوان

ٹھٹھہ نمائندہ
مولانا حق نواز رح اہلسنت کے محسن تھے۔ مولانا داؤد اعوان
مولانا حق نواز رح نے جھنگ کی سرزمین پر جاگیردارانہ نظام کیخلاف جدوجہد کرتے ہوئے الیکشن بھی لڑا۔ مولانا اشتیاق فکر امیر عزیمت کانفرنس میں مقررین نے مولانا حق نواز جھنگوی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا
تفصیلات کیمطابق جامع مسجد مکی ، حیدری محلہ میں شہید ناموس صحابہ مولانا حق نواز جھنگوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فکر امیر عزیمت کانفرنس منعقد کی گئ۔ جسے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت ضلع ٹھٹھہ کے رہنماؤں مولانا محمد داؤد اعوان ، مولانا اشتیاق احمد ، قاری عبد الناصر جتوئی ،

صحافی امین فاروقی نے کہا کہ مولانا حق نواز جھنگوی شہید نے دفاع صحابہ کرام کے لئے بے پناہ قربانی دیتے ہوئے عزیمت کا راستہ اختیار کیا ، مولانا حق نواز رح نے انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے جھنگ سے جاگیردارانہ نظام کے خلاف قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا ، پڑوسی ملک سے مسلسل فرقہ وارانہ سرگرمیوں اور منافرت پر مبنی لٹریچر ز وکتب کی اشاعت سمیت مقدسات کی توہین و تبرا کیخلاف برسرپیکار رہے ،

جس جرم کی پاداش میں آپ کو ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے تشدد سہنا پڑا ، آپ مسلسل پابند سلاسل بھی رہے ۔ مولانا حق نواز نے عظمت صحابہ و دفاع صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے لئے اہلسنت مکاتب فکر تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی اپیل بھی کرتے رہے ، جسکا عملی مظاہرہ ان دنوں جاری ہے،

مولانا حق نواز کی فکر و نظریہ انقریب تکمیل کے مراحل میں ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تحفظ ناموس صحابہ بل کو آئینی و قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی ۔ جسے ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ ہوسکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں