34

عباسپورین سوشل گروپ کے خصوصی تعاون سے کرسیاں، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ھائی سکول عباسپور کے حوالے

عباسپورین سوشل گروپ کے خصوصی تعاون سے کرسیاں، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ھائی سکول عباسپور کے حوالے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)عباسپورین سوشل گروپ کے خصوصی تعاون سے آج بدست سردار عمر فاروق خان صاحب ( اے ڈی سی ) 100 کرسیاں، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ھائی سکول عباسپور کے حوالے کی گئیں ۔ اس موقعہ پر جناب اے ڈی سی صاحب نے عباسپورین گروپ کی سرگرمیوں کو سراہتے ھوئے چند دیگر اھم مسائل کی طرف بھی توجہ دلائی ۔اور ان مسائل کے حل میں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

انہوں نے گروپ کو انتظامیہ کا معاون و مدد گار قرار دیا ۔ گروپ کے صدر اور دیگر منتظمین نے ھر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ھوئے کہا کہ ان شاءاللہ گروپ اپنے وسائل کے مطابق ھر مفید سرگرمی میں شامل ھونے کے لئے تیار ھے ۔ جس جس ادارے کو مشکلات کا سامنا ھے سب سے پہلے وہ حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

گرلز ھائی سکول کے مسائل پر بھی گروپ حاضر ھے لیکن ابتداء سکول انتظامیہ کی طرف سے ھونی ضروری ھے ۔ ھم نے گرلز ھائی سکول ۔ کالج گروانڈ اور دیگر مقامی مسائل کے لئے شہریوں، انتظامیہ، کالج سکول سٹاف ، انجمن تاجران ۔ بار کونسل اور ویلفئیر گروپس پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی ۔

لیکن اس پر کسی نے توجہ ہی نہ دی۔ مستقبل میں عباسپورین گروپ اپنے وسائل کے مطابق دیگر تعلیمی اداروں کی معاونت بھی کرے گا ۔ صدر گروپ عابد ایوب خان ایڈووکیٹ نے اساتذہ اور دیگر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گروپ کی مستقل ممبر شپ لیکر مقامی مسائل کو حل کرنے میں معاونت کریں ۔ اور گروپ کے کام کو مزید بہتری کی طرف لے جانے میں ھماری مدد کریں ۔ ایک سو کرسیوں کی فراہمی میں گروپ کےصرف گیارہ ممبران نے حصہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں