22

سوشل سیکورٹی ہسپتال مارکیٹ دھابیجی کے ساتھ منسلک پبلک پارک پر بااثر لینڈ مافیا کا قبضہ کرنے کی کوشش

سوشل سیکورٹی ہسپتال مارکیٹ دھابیجی کے ساتھ منسلک پبلک پارک پر بااثر لینڈ مافیا کا قبضہ کرنے کی کوشش

ٹھٹھہ نمائندہ
سوشل سیکورٹی ہسپتال مارکیٹ دھابیجی کے ساتھ منسلک پبلک پارک پر بااثر لینڈ مافیا کا قبضہ کرنے کی کوشش ، سیلاب زدگان کے نام سے دو عدد خیمے گاڑ دئے سوشل سیکورٹی نے دفاع میں ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ کو درخواست جمع کرادی سوشل سیکورٹی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ پراپرٹی ہماری ہے

جسے پبلک پارک کے لئے مختص کر رکھا ہے ، اسے قبل بھی کچھ لینڈ مافیاز نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کورٹ میں کیس داخل کیا تھا ، جسکا فیصلہ سوشل سیکورٹی کے حق میں آیا تھا تاہم مذکورہ تازہ صورتحال کے پیش نظر ایک لینڈ مافیا کے کارندے نے سیلاب متاثرین کے نام پر یہاں دو خیمے گاڑ دئے ہیں ، جو ایک قابل مذمت عمل اور لمحہ فکریہ ہے

اس حوالہ سے سوشل سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں مقامی شہریوں کا کہنا ہیکہ دھابیجی مارکیٹ کو پبلک پارک کے لئے مذکورہ جگہ دی گئ ہے ، پر افسوس اسے حفاظتی دیوار اور پارک نہی بنایا گیا جسکا فائدہ لینڈ مافیا اٹھارہے ہیں شہریوں نے ڈی سی ٹھٹھہ روینیو ڈپارٹمنٹ سمیت وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ فوری پبلک پارک سے قبضہ ختم کرائے اور مقامی شہریوں کے لئے تفریحی سہولت فراہم کرتے ہوئے جلد پبلک پارک کو درجہ دیکر اسے شہریوں کے حوالہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں