32

مسلم لیگ ن کھوکھلے دعوؤں اور جعلی نعروں پر یقین نہیں رکھتی ہم عملی کام کرتے ہیں،سید قلب عباس

مسلم لیگ ن کھوکھلے دعوؤں اور جعلی نعروں پر یقین نہیں رکھتی ہم عملی کام کرتے ہیں،سید قلب عباس

دولتالہ(نوید اے راجہ سے )مسلم لیگ ن کھوکھلے دعوؤں اور جعلی نعروں پر یقین نہیں رکھتی ہم عملی کام کرتے ہیں خدمت کی سیاست بلا تفریق ہمارا منشور ہے اپنے دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام کیے چیلنج کرتا ہوں کہ کسی نے بھی آج تک دولتالہ میں اتنے کام نہیں کیے ہمارے دور کے کام بھی پائیداری میں اپنی مثال آپ ہیں ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس نے نوجوان مسلم لیگی رہنما عمر صغیر راجپوت کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے اور آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ عوام کے دلوں میں موجود ہے اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا پراپیگنڈہ کرنے والوں کومنہ کی کھانی پڑے گی جب الیکشن کا اعلان ہو گا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں اور انشاء اللہ جلد مقامی سطح پر مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین کو یونین کونسل کی سطح پر فنڈز بھی مہیا کیا جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ دولتالہ شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا دولتالہ کی ترقی کا سہرا مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے ہمارے دور میں راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں دولتالہ میں تعمیر و ترقی 35کروڑ روپے منصوبے دئے گے

عوام کے مسائل حل کرنا اور اہل علاقہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہمارے سیاسی منشور کا کرپشن نہ خود کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے دولتالہ میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں انتہائی شفافیت سے مکمل کرائے ہمارا دامن صاف ہے اپنے قائد راجہ محمد جاوید اخلاص کے مشکور ہیں جنہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرائے اور قدم بہ قدم ہماری معاونت و رہنمائی کی انھوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا اولین ایجنڈا عوام کی خدمت ہے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید محمد علی اور دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں