Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ترازو کے پلڑے برابر کیے جائيں، سسیلین مافیا، گاڈ فادر کے الزامات واپس لینا پڑیں گے پھر الیکشن ہو گا: مریم

ترازو کے پلڑے برابر کیے جائيں، سسیلین مافیا، گاڈ فادر کے الزامات واپس لینا پڑیں گے پھر الیکشن ہو گا: مریم

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بار پھر ماضی میں کیے گئے عدالتی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائيں۔

ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پہلے بے گناہ نواز شریف سے ہوئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، پہلے سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کے الزامات واپس لینا پڑیں گے پھر الیکشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف کو گاڈ فادر کہا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر چلتا کیا گیا، ہے کوئی جو میرے ملک میں انصاف کرے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پہلے گھڑی چور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہو گا پھر الیکشن ہو گا، اولاد چھپانے جیسا جھوٹ پاکستان کے کسی وزیراعظم نے قوم سے نہیں بولا، نواز شریف کی بیٹی تو آپ کے سامنے کھڑی ہے، عمران خان کی بیٹی کدھر ہے؟

مریم نواز نے پھر الزام لگایا کہ عمران خان کو آج بھی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی باقیات بچا رہی ہیں، بابا رحمت آج بھی عدلیہ میں اپنے لگائے ہوئے ججز سے کام لے رہا ہے، الیکشن مانگتے ہو تو اسمبلیاں توڑتے کیوں ہو؟

Exit mobile version