31

احتساب کے بغیر خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا، کیپٹن عاصم ملک

احتساب کے بغیر خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان کو لوٹنے والوں، کرپشن کرنے والوں اور اسے سنگین معاشی بحران مقام تک پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کر کے سخت سے سخت سزائیں دی جائیں اور ان کی جائیداد ضبط کرکے قومی خزانے میں جمع کی جائے، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جب تک تیز تر احتساب کا عمل شروع نہیں کیا

جاتا اور پاکستان کو لوٹنے والوں، کروڑوں اور اربوں کی کرپشن کرنے والوں اور پاکستان کو بدترین مقام تک پہنچانے والوں کو پکڑ کر سخت سے سخت سزائیں نا دی جائیں تب تک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا خواب دیکھنا دیوانے کا خوب ہوگا، پاکستان کو جس بے دردی سے لوٹا گیا ہے اور ترقیاتی فنڈز میں بے انتہا کرپشن کی گئی ایسی لوٹ مار اور کرپشن تو ایسٹ انڈیا کمپنی نے بھی ہندوستان میں نہیں کی تھی

جو برطانیہ سے آکر یہاں حکومت کرتے تھے اور غیر تھے، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ پاکستان کے وامی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے برباد کرنے والوں کو اپنے آپ کو پاکستانی کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے، کتنے افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ ایک طرف پاکستان کو لوٹتے ہیں اور دوسری طرف اپنے آپ کو محب وطن پاکستانی بھی کہتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اس ملک کو لوٹنے والےکرپٹ عناصر کا احتساب کیا جائے اور ان کو گرفتار اور نااہل کر کے ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں