خواتین کے بنیادی حقوق کے حوالے سے آگاہی کے لئے خاتون سہولت مرکز بہترین خدمات سرانحام دے رہا ہے- میڈم جمیلہ یونس جنجوعہ
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)
خاتون سہولت مرکز کے توسط سے ضلع شیخوپورہ بھر کی خواتین کے مسائل حل کئے جارہے ہیں- ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ میڈم جمیلہ یونس جنجوعہ نے خاتون سہولت مرکز میں بیوروچیف روزنامہ پاکستان پوائنٹ شیخ محمد طیب، سینئر صحافی و ممبر پریس کلب شیخوپورہ چوہدری احسان الحق سندھو، نوجوان صحافی غضنفر خان لودھی اور معروف سماجی شخصیت سید اظہر حسین پر مشتمل وفد سے دوران گفتگو اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کو وہ عظیم مقام حاصل ہونا چاہئیے جو ہمارے دین نے بتایا ہے
– ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم و چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ہی ملک کی تقدید بدلیں گے کیونکہ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت اور عوامی شعور میں اضافہ کی بدولت بوکھلا چکی ہے اور انشاءاللٰہ وہ دن دور نہیں جب دوبارہ دو تہائی اکثریت سے عمران خان وزیراعظم ہونگے- میڈم جمیلہ یونس جنجوعہ کا وفد سے دوران گفتگو مزید یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کے بنیادی حقوق کے حوالے سے آگاہی کے لئے خاتون سہولت مرکز بہترین خدمات سرانحام دے رہا ہے