تحصیل حلیمزی داوت کور میں جرگہ کی کوششوں سے دو فریقین کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی
ضلع مہمند ۔۔ تحصیل حلیمزی داوت کور میں جرگہ کی کوششوں سے دو فریقین کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ سات سال سے چلتی دشمنی میں دو قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی تھی ۔جرگہ ممبران حاجی ملک امیر اکبر ۔ مولانا امین الحق ۔PTI کے سینئر رہنما سجاد خان اور ریاست خان کی کوششوں سے حاجی جہانگیر اور سرتاج و ماس خان فریق کے درمیان گزشتہ سات سال سے جاری دشمنی دوستی میں بدل دیں
جرگہ ممبران کی مسلسل کوششوں سے دونوں فریقین کو اس بات پر رضا مند کر دیا کہ دونوں نے اللہ تعالی کی رضا کی خاطر ایک دوسرے کو معاف کرکے ائندہ آپس میں بھائیوں کی طرح رہنے کا وعدہ کیا ۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی امیر اکبر و دیگر نے کہا کہ اسلامی نقطہ نظر سے ایک دوسرے کو معاف کرنا سب سے اچھا کام ہے دشمنیوں کی وجہ ہمارے علاقوں میں سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں
کیونکہ جرگہ سسٹم فوری طور پر مسلہ ختم کرنے کا بہترین زریعہ ہے مشران کو چاہیے کہ وہ اپنے اہنے علاقوں میں عوام کے درمیان مختلف تنازعات کو حل کرنے میں بھر پور کوشش کریں تاکہ اللہ تعالی اور اس کے رسولﷺ بھی ہم سے راضی ہو اور علاقے میں امن و محبت کی فضا بھی قائم ہو سکیں ۔