28

اے سی گوجرخان میاں مراد حسین کی دولتالہ میں کھلی کچہری سائلین نے اپنی شکایات پیش کی جن پر موقع پی ہی احکامات جاری

اے سی گوجرخان میاں مراد حسین کی دولتالہ میں کھلی کچہری سائلین نے اپنی شکایات پیش کی جن پر موقع پی ہی احکامات جاری

دولتالہ(نوید اے راجہ سے)اے سی گوجرخان میاں مراد حسین کی دولتالہ میں کھلی کچہری سائلین نے اپنی شکایات پیش کی جن پر موقع پی ہی احکامات جاری کیے گئے اے سے گوجرخان کے اقدام کو عوامی حلقوں میں سراہا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل دولتالہ میں اے سی گوجرخان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر انچارک کمپیوٹر اراضی سینٹر گوجرخان محمدفراز،اے ڈی ایل آر رانا مختار،نائب تحصیلدار ملک عامر شہزاد سمیت گرداور اور پٹواری بھی موجود تھے

کھلی کچہری میں مرد خواتین کی جانب سے محکمہ مال کے متعلق متعدد شکایات پیش کی گئیں جن پر اے سی گوجرخان نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے اس موقع پر سابق چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس،صدر پی پی پی دولتالہ سید زاکر حسین شاہ،سرپرست اعلی پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے دولتالہ میں مرکزی شاہراہ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام،صفائی کے ناقص انتظامات،سمیت دولتالہ کے باسیوں کے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر اے سی گوجرخان میاں مراد حسین نے کہا

کہ عوام کو در پیش مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا محکمہ مال سے متعلق کسی قسم کی بھی شکایات پر ہنگامیہ بنیادوں پر ایکشن لیکر سائلین کی داد رسی میرا مشن ہے محکمہ مال کا کوئی بھی ملازم رشوت ستانی میں ملوث پایا گیا تو کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کی دہلیز پر انکو انصاف کی فراہمی ہے اس موقع پر سائلین کی جانب سے اے سی گوجرخان میاں مراد حسین کی کاوشوں کو سراہا گیا اور اس امید کاا ظہار کیا گیا کہ حقیقی معنوں میں عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے حکومتی اقدمات قابل تحسین ہیں اور انہیں جاری و ساری رکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں