36

ضمنی انتخابات پی کے۔94 ٹانک، اسلم بیٹنی کی متوقع انٹری

ضمنی انتخابات پی کے۔94 ٹانک، اسلم بیٹنی کی متوقع انٹری

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) اگر پی ٹی آئی کی قیادت نے ٹکٹ دیا تو ضمنی انتخابات میں پی کے 94 ٹانک پر ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرونگا، ٹانک میں سالوں سے جاری استحصال کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہوگی، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے 94 ٹانک سے ضمنی انتخابات کے لئے متوقع امیدوار اسلم خان بیٹنی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا

کہ پاکستان کی عوام تبدیلی کی خواہاں ہےاور سالوں سے جاری اپنےاستحصال پر انتہائی سیخ پا ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی کے لیے ان کا پہلا انتخاب پاکستان تحریک انصاف ہے، تحریک انصاف نے پچھلے دور اقتدار میں صوبے کی لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور عوام کے مسائل بھرپور طریقے سے حل کیے اسی شاندار کارکردگی کی بنا پر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف پی کے 94 ٹانک سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،

اسلم خان بیٹنی نے مزید کہا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق اگر پارٹی کا ٹکٹ مجھے دیا گیا تو پارٹی ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لوں گا اور ان شاءاللہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 94 ٹانک سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروں گا، منتخب ہو کر علاقے کے سلگتے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اور ٹانک کا نقشہ بدل کر رکھ دونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں