Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

فرنٹیر کور نارتھ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد

فرنٹیر کور نارتھ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند/ سپورٹس فیسٹیول
فرنٹیر کور نارتھ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد،20 مارچ تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں کرکٹ،والی بال،فٹ بال،جمناسٹک سمیت دوسرے کھیلوں کے مقابلے ہونگے،کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل فرقان شبیر (تمغہ بسالت)تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پرڈپٹی کمیشنرڈاکٹر محمد احتشام الحق بھی موجود تھے۔
ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں فرنٹیئر کور نارتھ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،20 مارچ تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں کرکٹ،والی بال،فٹ بال،جمناسٹک سمیت دوسرے کھیلوں کے مقابلے ہونگے،کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل فرقان شبیر(تمغہ بسالت) تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق،اے سی اپر سجاد آفریدی،سپورٹس آفیسر سعید اختر،ناظم اعلی حافظ تاج ولی سمیت مشران،کھلاڑیوں اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اس موقع پر قومی ٹرانس پیش کیا گیا اور مختلف ٹیموں نے مارچ بھی کیا اس موقع پر جمناسٹک کے مظاہرے بھی پیش کئے گئے اور چترالی رقص پیش کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو داد دی اور کہا کہ گزشتہ سخت حالات میں یہاں کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہے اور اج یہاں پر امن کی فضا قائم ہے یہ سب اسی قربانیوں کا ثمر ہے،انہوں نے کہا کہ اس قسم کی مثبت سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی اور ضلعی انتظامیہ اس میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل فرقان شبیر نے اپنے خطاب میں منتظمین اور مشران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہے اور اس کے مستقبل کو سنوارنے اور انکو مواقع فراہم کرنے کےلئے تمام ادارے مل کر اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ کھیل صحت اور دماغ کی نشونما کےلئے انتہائی اہم ہے اور تمام نوجوان کھیلوں میں حصہ لے تاکہ وہ کسی بھی قسم کی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔انہوں نے اس قسم کی سرگرمیوں میں ایف سی کی جانب مکمل تعاون کا یقین دلایا،انہوں نے تحصیل کی سطح پر کامیاب ہونے والے ٹیمز کےلئے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔۔

Exit mobile version