Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مدارس دینیہ افضلیت کی اولین درسگاہیں ہیں ، اللہ تعالیٰ نے حافظ قرآن کی عظمت کو دنیا کے تمام رتبوں سے بلند رکھا ہے ، علامہ ڈاکٹر منظور احمد مینگل

مدارس دینیہ افضلیت کی اولین درسگاہیں ہیں ، اللہ تعالیٰ نے حافظ قرآن کی عظمت کو دنیا کے تمام رتبوں سے بلند رکھا ہے ، علامہ ڈاکٹر منظور احمد مینگل

ٹھٹھہ نمائندہ
معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر منظور احمد مینگل نے کہا ہیکہ مدارس دینیہ افضلیت کی اولین درسگاہیں ہیں ، اللہ تعالیٰ نے حافظ قرآن کی عظمت کو دنیا کے تمام رتبوں سے بلند رکھا ہے ، جامع مسجد اللہ داد جدون کالونی دھابیجی میں حفاظ طلبہ کی دستاربندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منظور احمد مینگل نے مذید کہا کہ افسوس کہ آج مدارس دینیہ کو نیچ نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ،

جب تک پارلیمنٹ اور دیگر ایوانوں میں قرآن مجید کو اہمیت نہی دی جاتی اس وقت تک ملک و ملت میں خیر و برکت کی توقع رکھنا حماقت ہے اس موقع پر مفتی حنظلہ ، مولانا فاروق ، مولانا عطاء الرحمان و دیگر بھی موجود تھے

Exit mobile version