Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ پولیس کی بڑی کامیابی کروڑوں روپے تاوان کے لیے اغواء کی گئی کمسن بچی نور فاطمہ بحفاظت بازیاب، ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع

شیخوپورہ پولیس کی بڑی کامیابی کروڑوں روپے تاوان کے لیے اغواء کی گئی کمسن بچی نور فاطمہ بحفاظت بازیاب، ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع

شیخوپورہ پولیس کی بڑی کامیابی کروڑوں روپے تاوان کے لیے اغواء کی گئی کمسن بچی نور فاطمہ بحفاظت بازیاب، ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ پولیس کی بڑی کامیابی- کروڑوں روپے تاوان کے لیے اغواء کی گئی کمسن بچی نور فاطمہ بحفاظت بازیاب، ملزمان گرفتار- پولیس ذرائع نے بتایا کہ مورخہ 2 فروری 2023 کو محمد یاسین نامی شخص نے تھانہ میں تحریری درخواست دی کہ بوقت تقریبا 5:30 بجے شام میری بھانجی نور فاطمہ ولد محبوب اعوان ڈوگر چوک بیگم نزد سعید پان والا سے لاپتہ ہو گئی ہے

اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے بچی کے لاپتہ ہو نے کامقدمہ درج کرواتے ہو ئے ایس انوسٹی گیشن کی سربراہی میں بچی کو تلاش کر نے کے احکامات جاری کیے جو کہ دوران تفتیش مقدمہ بچی کے اغواء کاروں نے بچی کے والدین سے اغواء برائے تاوان کی 2 کروڑ روپے رقم کا مطالبہ کیا جس پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے وقوعہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے

ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کر کے بچی کی بحفاظت بازیابی کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپور کی سربراہی میں پولیس انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے کر ان کو بچی کی فوری بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جو شیخوپورہ پولیس انویسٹی گیشن کی ٹیموں کے لیے ایک بڑے چیلنج سے کم نہ تھا۔پولیس انوسٹی گیشن ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی و دیگر وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی اور بچی نور فاطمہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے انتھک محنت شروع کردی

۔اس دوران شیخوپورہ پولیس کی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیموں، کرائم آرگنائزڈ سیل، آئی ٹی ایکسپرٹ، ہومین رائٹس انٹیلی جنس و دیگر پروفیشنل نے جدید ٹیکنالوجی اور اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہو ئے ایک کس مشکوک عالم نامی ملزم کو ٹریس کیا۔ ملزم عالم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میں نے اپنے دو کس ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر نور فاطمہ کے اغوا برائے تاوان کا منصوبہ بنایا اور یاسین کی کم سن بھانجی نور فاطمہ کو اغواء کر لیا۔

جو کہ ملزم عالم کے انکشاف پرشیخوپورہ پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیموں نے تاوان کے لیے اغواء ہو نے والی کمسن بچی نور فاطمہ کو کاہنہ ضلع لاہور سے دن رات کی انتھک محنت اور اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے بحفاظت بازیاب کر وا لیا- شیخوپورہ پولیس نے ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ کی سربراہی میں عمدہ کاکردگی اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو ناصرف ٹریس کیا بلکہ گرفتار کر کے ان کی چنگل سے اغواء کی گئی

کم سن بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین تک پہنچایا جو کہ شیخوپورہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تاوان کے لئے اغواء کی گئی بچی کو بازیاب کروانے پر بچی کے والدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور شیخوپورہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلواکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

Exit mobile version