36

مدارس کی تخفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ملک کے اندر اسلامی اور مغربی تہذیب کی جنگ جاری

مدارس کی تخفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ملک کے اندر اسلامی اور مغربی تہذیب کی جنگ جاری

مہمند ( افضل صافی سے)مدارس کی تخفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ملک کے اندر اسلامی اور مغربی تہذیب کی جنگ جاری ہے ۔ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے بعض قوتیں سازشیں کر کے عوام ہم سے متنفر کر رہے ہیں ۔JUI ملک کے اندر اسلامی نظام کی نفاذ کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ۔ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے لیکن بہت جلد اس پر قابو پالیں گےصوبہ بھر میں جے یو اٸی ایک متحرک مذہبی پارٹی ہے

۔ فضلا کانفرنس میں تقریبا سو کے لگ بھگ مختلف مدارس سے فارغ التخصیل طلبا کو پگڑیاں پہناٸی گٸی ۔ان خیالات کا اظہار جے یو اٸی کے زہر اہتمام کیپٹن روح شہید سپورٹس سٹیڈیم میں فضلا کانفرنس سے وفاقی مذہبی امور کے وزیر مفتی عبدالشکور ۔MNA مولانا جمال الدین ۔مولانا قاسم ۔طاہرالحق درویش ۔ مولانا عطا الرحمن اور جے یو اٸی کے ضلعی امیر مفتی محمد عارف حقانی و دیگر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوٸے

کہا کہ ملک کے اندر اسلامی اور مغربی تہذیب کی جنگ جاری ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے بعض قوتیں عوام ہم سے متنفر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن اللہ تعالی کے فضل سے وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ جے یو اٸی واحد مذہبی سیاسی پارٹی ہے جو ملک کے اندر اسلامی نظام کی نفاذ کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جسکا اندازہ ملک بھر میں دن بدن مدارس کی تعمیر میں اضافہ ہو رہا ہے

۔صوبہ کے اندر جے یو اٸی ایک متحرک پارٹی ہے ۔ غلامی سے ازادی کے نعرے لگانے والے جھوٹے ہیں ۔پارلیمنٹ پر یلغار کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سی پیک پر چھ سال تک کام رکھا ۔قوم کی سب سے بڑی بدقسمتی یہی تھی کہ نیازی جیسا شخص ملک پر مسلط کیا گیا

جس کی سزا اج بھی پوری قوم بھگت رہی ہے ۔سابقہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیٸے ۔ BRT میں 14 ارب کی ریکارڈ کرپشن ہوا ۔سٹیٹ بنک کو IMF کے حوالے کیا گیا یہی وجہ ہے کہ سٹیٹ بنک کا گورنر اج بھی IMF لگاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے لیکن پھر بھی کوشش کریں گے کہ حج کی لاگت کو 11 لاکھ سے کم کریں ۔مدارس کی تخفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔کوٸی بھی ماٸی کا لال مدارس کو میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں