کیڈٹ کالج مہمند مامد گٹ میں یوم والدین کے پروقار تقریب کا انعقاد
ضلع مہمند
کیڈٹ کالج مہمند مامد گٹ میں یوم والدین کے پروقار تقریب کا انعقاد۔کیڈٹ کالج کا شمار مختصر سی مدت میں صف اول کی اقامتی درس گاہوں میں شمار ہونے لگا ہیں۔کالج میں طلباء نے آل پاکستان سیرت النبی بین اللسانی تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کیا گیا۔دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہیں
۔یہاں سے فارغ التحصیل کیڈٹس ملک و قوم کا بہترین سرمایہ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ کیڈٹ کالج مہمند محمد گٹ بریگیڈیئر ظفر اقبال نے یوم والدین سے خطاب کے دوران کہی کہ سی سی ایم دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئی سوچ لیے جدت اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔یہاں کے کیڈٹس کی تعلیمی قابلیت بنانے اور انکی شخصیت میں نکھار لانے کیلئے بھرپور توجہ دی جاتی ہیں۔
کیڈٹس کے اخلاقی تربیت کردار سازی جذبہ حب الوطنی احساس ذمہ داری اور خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھانا اولین مقاصد میں شامل ہیں۔یہاں سے فارغ التحصیل کیڈٹس ملک و قوم کی بہترین سرمایہ ثابت ہوگی۔کیڈٹ کالج مہمند ملی یکجہتی قومی اتحاد اور نظم و ضبط کی واضح علامت ہیں۔کالج میں کے پی کے کے علاوہ پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور فاٹا کیڈٹس بھی زیر تعلیم ہیں۔یوم والدین کے تقریب میں سابقہ گورنر شوکت اللّہ خان،ڈپٹی کمشنر مہمند احتشام الحق،سابقہ سینیٹر حاجی عبدالرحمن فقیر کے فرزند نعمان فقیر کے علاوہ دیگر اعلی سرکاری حکام کے علاوہ مقامی مشران،والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔طلباء نے پاسنگ آوٹ کی شاندار پریڈ کی۔
کراٹے،پی ٹی کی بھی بہترین نمائش پیش کی۔آخر میں برگیڈیر ظفر اقبال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور نمایاں کارکردگی کرنے والے کیڈٹس میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔والدین کیڈٹ کالج کے سٹاف اور انکے طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔اور انکے دن رات کی محنت کا ثمرہ قرار دیا گیا۔کیڈٹ کالج میں ہشتم جماعت سے لیکر سیکنڈ ائیر تک چار سو پچاس طلباء زیر تعلیم ہیں۔