Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دارالعلوم محمدیہ شیخوپورہ میں عظیم الشان جلسہ دستارفضیلت کا انعقاد

دارالعلوم محمدیہ شیخوپورہ میں عظیم الشان جلسہ دستارفضیلت کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ میں محمد سبحان زبیر نے سند شھادة تحفیظ القرآن حاصل کرلی- اس حوالے سے دارالعلوم محمدیہ علامہ اقبال روڑ اندرون پرانا اڈا لاریاں شیخوپورہ میں عظیم الشان جلسہ دستارفضیلت منعقد ہوا جسمیں مقامی و ملک کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے حفاظ کرام، قراء حضرات اور علماء کرام و مدرسین نے کثیرتعداد میں شرکت کی- اس موقع پر شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے اس سیشن میں سب سے کم عمر 12 سالہ بچے محمد سبحان زبیر نے سند شھادة تحفیظ القرآن وصول کی-

اس موقع پر محمد سبحان زبیر کے مدرس حافظ القاری ابوسفیان رفیقی اور مہتم جامعہ قاری عبدالحفیظ شیخوپوری نے مبارکباد پیش کی- فارغ التحصیل حافظ محمد سبحان زبیر کے والد گرامی معروف سماجی شخصیت میاں محمد زبیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الحمدللٰہ میری دلی خواہش پوری ہوئی، میری زندگی میں میں میرے نونہار بچے نے حفظ قرآن مکمل کیا جوکہ انتہائی باعث سعادت ہے، مزید کہنا تھا کہ الحمدللٰہ میرے دوسرے بچے بھی دنیوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں-

جامعہ دارالعلوم محمدیہ کے مدرس حافظ القاری ابوسفیان رفیقی اور مہتم قاری عبدالحفیظ شیخوپوری کا کہنا تھا کہ اس جامعہ میں بچے حفظ و ناظرہ کلاسز کے علاوہ عالمہ فاضلہ کوسز میں بھی زیرتعلیم ہیں اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات دنیا بھر میں قرآن پاک کا فہم عام کررہے ہیں اور احیائے دین کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں

Exit mobile version