حکومت عوام کو بتائے کہ کونسی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں؟ جاوید لطیف
حکومت عوام کو بتائے کہ کونسی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں؟ جاوید لطیف
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے حکومت عوام کو بتائے کہ کونسی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں؟
ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ 8 ماہ میں جو چھپایا گیا ملکی مفاد میں وہ بتا دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اب بھی سہولت کاری دی جا رہی ہے تو موجودہ حکومت کو سچ بول دینا چاہیے، 6 گھنٹے میں عمران خان کی خواہش کے مطابق فیصلے آ رہے ہیں، نوازشریف کے کیسز کو 6، 6 سال ہو گئے سنا نہیں جا رہا۔
https://www.youtube.com/watch?v=nK0jBPtpuq8