32

پولیس نے گاڑی لاہور کے شادمان انڈر پاس پر روکی اور ساتھ چلنے کاکہا: یاسمین راشد

پولیس نے گاڑی لاہور کے شادمان انڈر پاس پر روکی اور ساتھ چلنے کاکہا: یاسمین راشد

پولیس نے گاڑی لاہور کے شادمان انڈر پاس پر روکی اور ساتھ چلنے کاکہا: یاسمین راشد

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاسمین راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان کی گاڑی کو لاہور کے شادمان انڈر پاس پر روکا اور ساتھ چلنے کاکہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

اپنے بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور میں پولیس نے ان کی گاڑی کو گھیر ا جس کے بعد انہوں نے شادمان انڈر پاس پر اپنی کار اندر سے لاک کرلی۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ لیڈیز  پولیس نے مجھ سے کہا ہمارے ساتھ آئیں، میں نے لیڈیز  پولیس کو  کہا کیوں آؤں ؟ میں نے پوچھا آپ کے پاس وارنٹ ہے ؟  میرے خلاف علی بلال کی ایف آئی آر درج ہے ، میں نے علی بلال کیس میں ضمانت لی ہوئی ہے۔

بعد ازاں اپنے بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس نے مجھے جانے دیا اور میں اپنےکلینک پہنچ گئی ہوں۔

پولیس کا بھی کہنا ہے کہ  یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں