52

شیخوپورہ، مہنگائی سے تنگ شہری رل گئےمڈل کلاس، غریب و سفید پوش طبقہ کو لائنوں میں لگنے پر مجبور

شیخوپورہ، مہنگائی سے تنگ شہری رل گئےمڈل کلاس، غریب و سفید پوش طبقہ کو لائنوں میں لگنے پر مجبور

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ میں مہنگائی سے تنگ شہری رل گئے- تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے تنگ شہری آٹے کی عدم دستیابی کے باعث رل چکے ہیں، شہر بھر میں مختلف جگہوں پر ٹرکنگ ہوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں شیڈول کے مطابق سرکاری نرخوں پر آٹا کی دستیابی کی جارہی ہے

اور شہری ان پوائنٹس سے لائنوں میں لگ کے آٹا خریدنے پر مجبور ہیں- روزنامہ پاکستان پوائنٹ ٹیم نے اس حوالے سے دوران سروے شہریوں سے گفتگو کی- شہریوں نے حکومتی اقدامات کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادئیے- شہریوں کا میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مڈل کلاس، غریب و سفید پوش طبقہ کو لائنوں میں لگنے پر مجبور کردیا گیا ہے

اور ہماری عزت نفس کو مجروح کردیا گیا ہے گئی- شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی ختم کی جائے اور بالخصوص اشیائے خوردونوش سستی کی جائیں تاکہ غریب و مفلس طبقہ کو ریلیف مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں