57

ضلع مہمند کے سرحدی دیہات قوم عیسی خیل کے مقامی قبائل کا معدنیات لیز کے بارے میں ملک حاجی زرجان اور ملک صنوبر کے حجرہ شندرہ میں قومی مصالحتی جرگہ۔

ضلع مہمند کے سرحدی دیہات قوم عیسی خیل کے مقامی قبائل کا معدنیات لیز کے بارے میں ملک حاجی زرجان اور ملک صنوبر کے حجرہ شندرہ میں قومی مصالحتی جرگہ۔

مہمند ضلع۔(افضل صافی سے)ضلع مہمند کے سرحدی دیہات قوم عیسی خیل کے مقامی قبائل کا معدنیات لیز کے بارے میں ملک حاجی زرجان اور ملک صنوبر کے حجرہ شندرہ میں قومی مصالحتی جرگہ۔
پشاور۔لاھور اور پنجاب میں آبادقوم عیسی خیل کے باشندے مقامی لوگوں کے مشاورت کے بغیر کوئ فصلہ۔ نہ کریں۔پنجاب کے شہروں میں آباد قوم عیسی خیل واپس وطن اکر یہاں اپنے گھر آباد کریں۔پہلے سے قائم 300 ایکڑ لیزپر کام کرنےکے بارے میں عید کے 5 دن بعدجرگہ ہوگا۔مصالحتی جرگہ میں اہم فیصلے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر کے سرحدی دیہات میں آباد قوم عیس خیل کے شندرہ اور جڑوبی درہ کے مقامی مشران کا ایک مصالحتی جرگہ۔شندرہ میں ملک حاجی زرجان اور ملک صنوبر کے حجرہ میں منعقد ہوا جس میں معدنیات کے لیز کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے۔جرگہ میں فیصلہ ہوا کی پشاور۔لاھور اور پنجاب شہروں میں آباد قوم عیسی خیل کے باشندے مقامی مشران کے مشوروں کےبغیرکوئ معدنیات کے

لیز اور فیصلے نہیں کرینگے ۔اسکے ساتھ ہی پشاور۔لاھور اور پنجاب کے شہروں میں آباد قوم عیسی خیل کے باشندے واپس اکرجڑوبہ درہ میں آباد ہوجائے تاکہ تمام مسائل مشاورت سے حل ہوجائے۔جرگہ میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ قومی کمیشن مہمند قوم کے رواج کے مطابق تقسیم ہوگا تاکہ ہر کسی کو اپنا حق مل سکے

۔جس طرح مہمند کے باقی قبیلے کررہے ہیں۔جرگہ میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ پہلے سے قائم معدنیات لیز پر کوئ بھی اعتراض نہیں کرینگے۔اور 300 ایکڑ پر لیز جوکہ ملک صنوبر اور کمین اللہ کا مشترکہ لیز ہے جس پر کام شروع کرنے کیلئے عید کے 5 دنوں کے بعد جرگہ ہوگا۔جرگہ میں قوم عیسی خیل کے تمام مشران سے اپیل کی گئ کہ قومی اتفاق پیدا کریں اور تمام مسائل اتفاق سے حل کریں تاکہ علاقے میں قیمتی معدنیات سے اس پسماندہ قوم کو فائدہ مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں