30

زمان پارک میں مسلح جتھے موجود ہیں، کیپٹن عاصم ملک

زمان پارک میں مسلح جتھے موجود ہیں، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) زمان پارک میں کسی سیاسی جماعت کے ورکر نہیں بلکہ تربیت یافتہ اور منظم مسلح گروہ کے لوگ موجود ہیں، حکومت فوری طور پر ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، ان خیالات کا اظہار ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کے عمران خان کے عدالت سے وارنٹ جاری ہوئے تھے اور وارنٹس کی تعمیل کرنا حکومتی اداروں اور پولیس کا فرض تھا

لہذا اس فرض کی راہ میں حائل ہر شخص توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے، پولیس کے پاس عدالت کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ ہونے کے باوجود ان کا راستہ روکنا اور ان پر سیدھا فائر کرنا غداری اور بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی ورکروں کی تربیت نہیں کی بلکہ مسلح جتھوں کا گروہ پیدا کیا ہے

اور ان جتھوں کی طرف سے پولیس کو روکنا اور ان پر سیدھا فائر کرنا انتہائی افسوس ناک امر ہے، میں معزز عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نہ صرف عمران خان بلکہ اس موقع پر موجود پی ٹی آئی کے ورکروں کو بھی گرفتار کرنے کے احکامات جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں