کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔
شہر قائد کے علاقوں ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ابوالاصفہانی روڈ، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ائیرپورٹ پر تیز گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملیر، اورنگی ٹاؤن اور سپر ہائی وے کے قریب بادل موجود ہیں جس کے باعث شہر میں آدھے سے ایک گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=3vK0DU8p2Tc&t=8s