Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ٹی آئی رہنما و تحصیل چیئرمین عاطف جدون راکٹ لانچر حملے میں 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق

پی ٹی آئی رہنما و تحصیل چیئرمین عاطف جدون راکٹ لانچر حملے میں 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق

خیبرپختونخوا کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف خان جدون راکٹ لانچر حملے میں 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عاطف خان جدون کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ راکٹ لانچر حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور عاطف خان جدون سمیت گاڑی میں موجود 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ عاطف خان جدون آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

Exit mobile version