آرمی چیف کیخلاف بیرونی فنڈ پر پروپیگنڈے کی مذمت کرتا ہوں، کیپٹن عاصم 27

آرمی چیف کیخلاف بیرونی فنڈ پر پروپیگنڈے کی مذمت کرتا ہوں، کیپٹن عاصم

آرمی چیف کیخلاف بیرونی فنڈ پر پروپیگنڈے کی مذمت کرتا ہوں، کیپٹن عاصم

اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے خلاف بیرونی فنڈ کے بل بوتے پر مہم چلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ایسے بیرونی آلہ کاروں کے خلاف وزیر اعظم سے ایکشن کا مطالبہ کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ کچھ عناصر بیرونی ایجنڈے کے تحت اور ان سے فنڈ لے کر پاک فوج، آرمی چیف اور دیگر پاکستانی اداروں کے خلاف منظم اور زہریلی مہم چلا رہے ہیں،

جس میں ہماری کچھ سیاسی پارٹیاں بھی شامل ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سب کچھ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی کر رہے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی ملکی اداروں خصوصاً پاک فوج، آرمی چیف، عدلیہ اور حکومت کے خلاف ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، کیپٹن عاصم ملک نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں ان شاءاللہ اوورسیز پاکستانیوں میں ایسے منفی اور زہریلے پروپیگنڈے کو پھیلنے نہیں دوں گا،

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی فنڈ کے بل بوتے پر پاکستانی اداروں اور پاک فوج کے سربراہ کے خلاف ایسی گھناؤنی اور زہریلی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں