تحصیل حلیمزئی میں اغوا کا دوسرا سنگین واقعہ ڈرائيور کو نشہ دیکر سڑک کے کنارے پھینک دیا
ضلع مہمند
تحصیل حلیمزئی میں اغوا کا دوسرا سنگین واقعہ ۔ڈرائيور کو نشہ دیکر سڑک کے کنارے پھینک دیا۔دو اغواکاروں کے خلاف تھانہ لکڑو میں ایف آئی آر درج۔پولیس کی تفتیش جاری۔گاڑی برامد کرنے پر متاثرہ ڈرائيور کے بھائی نے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا متاثرہ ڈرائيور مقامی صحافیوں کا چچاذاد بھائی ہے۔
تفصيلات کے مطابق تحصیل حلیمزئی کےاہم تجارتی مرکز میاں منڈی بازار سے دو نامعلوم اغواکاروں نے فیلڈر گاڑی ماڈل 2003 چیسس نمبر NZE21-0231085 کا ڈرائيور محمد خان ولد معلوم خان سکنہ اعلان کلے یوسف خیل کو سپیشل کرایہ پر علاقہ تحصیل صافی علینگار تک بک کی تھی اغواکاروں نے راستے میں ڈرائيور کو نشہ دیکر بے حوش کردیا اور فیلڈر گاڑی کو اغواکیا مقامی لوگوں نے بےحوشی کی حالت میں ڈرائيور محمد خان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مامد گٹ متنقل کیا جبکہ بعد میں بھائیوں نے گھر پہنچایا۔تاہم ڈرائیور رات گئے
تک بےحوش تھے ڈرائيور محمد خان کے بھائی زین خان نے گاڑی برآمد کرنے پر ایک لاکھ نقد انعام مقرر کیا ہے مثاثرہ ڈرائيور دو مقامی صحافی مکمل خان اور فرھاد کدی خیل کا چچازاد بھائی ہے یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی گاؤں شانی خیل کے ڈرائیور سے اغواکاروں نے آٹوخیل کے مقام پر فیلڈر گاڑی زبردستی چھین لی گئ تھی۔