Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نیوٹریشن پروگرام ضلع مہمند کی جانب سے نیوٹریشن کا قومی اور عالمی مہینہ مارچ 2023 کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد

نیوٹریشن پروگرام ضلع مہمند کی جانب سے نیوٹریشن کا قومی اور عالمی مہینہ مارچ 2023 کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد

ضلع مہمند(افضل صافی سے)نیوٹریشن پروگرام ضلع مہمند کی جانب سے نیوٹریشن کا قومی اور عالمی مہینہ مارچ 2023 کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر محمدحیات , نیشنل پروگرام کوارڈنیٹرڈاکٹر مہتمم شاہ,ڈاکٹر اکرام ,نیوٹریشن پروگرام منیجر رحم شیر ریحان کے علاوہ ڈاکٹرز ونرسز اور ایل ایچ ویزکی شرکت۔نیوٹریشن پروگرام کا مقصدمعاشرہ ماں اوربچے کی صحت سے آگاہ کرناہے

۔ضلعی منیجر رحیم شیرریحان کامنعقدتقریب سے اظہارخیال تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹرغلنئی ہسپتال میں نیوٹریشن کے حوالے سے منعقدتقریب سے نیوٹریشن پروگرام ضلع مہمند کے منیجر رحم شیر ریحان نے نیوٹریشن پروگرام کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ تقریب کا اصل مقصد معاشرہ میں ماں اور بچے کے صحت کے بارے میں اگاہی دینا ہے کیونکہ نیوٹریشن کے حوالے سے ہر سال پورا مارچ کا مہینہ اگاہی مقصد کیلئے منایاجاتاہے۔

کہ لوگوں میں اس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں 17.7 فیصد بچوں میں غذائی کمی ہے جبکہ 40 فیصد بچے چھوٹا قد کے پیدا ہوتے ہیں۔رحم شیر ریحان کا کہنا تھا کہ پیدائش سے لیکر 3 سالوں تک بچوں کی عمر بہت اہم ہے۔جس میں ماں کا دودھ اور مناسب غذا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن نے ضلع مہمندکے ہیڈکوارٹر غلنی ہسپتال اور مختلف ہسپتالوں میں سنٹرز قائم کی ہیں جس میں حاملہ خواتین اور بچوں کے غذاکے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جاتے ہیں

جبکہ متاثرہ بچوں کیلئے غذائی خوراک بھی مفت دیا جاتاہے۔تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر محمدحیات افریدی نے اپنے خیالات میں بتایاکہ ہر گھرانے میں خواتین اور بچوں کیلئے مناسب غذأموجود ہوتاہے۔لیکن انکو اگاہی بہت ضروری ہے۔جس میں ڈاکٹرز,نرسز اور محکمہ صحت کے تمام اہلکار ایک اہم کردار اداکرسکتاہے

۔جن کیلئے اگاہی مہم میں ہم سب کو کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔تقریب سے نیشنل پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر مہتمم شاہ نے کہا کہ فیلڈ میں محکمہ صحت کے اہلکار اور خاص کر نرس اور LHVکے علاوہ ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرہ میں اگاہ پھیلائیں۔ کہ ماں اور بچے کی صحت ایک معاشرے کیلئے بہت ضروری ہے ۔تقریب میں علاقائی لوگوں نے بھی شرکت کی۔

Exit mobile version