شیخوپورہ سٹیڈیم سے ملحقہ سڑک رکشہ سٹینڈ کا منظر پیش کرنے لگی، بدانتظامی عروج پر
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شہر کے دیگر مختلف حصوں کی طرح شیخوپورہ سٹیڈیم سے ملحقہ سڑک رکشہ سٹینڈ کا منظر پیش کرنے لگی کیونکہ سٹیڈیم میں قائم مفت آٹا فراہمی مرکز کے قائم ہوتے ہی سٹیڈیم چوک سے گھنگ روڑ دونوں سائیڈز سے بیرئیرز لگاکر بند کردیا گیا تھا جہاں سے عوام الناس کی آمدروفت مکمل بند ہونے سے مقامی و دیگر راہگذر پریشانی کا شکار ہیں، نہ صرف یہ بلکہ یہاں شہر بھرسے مفت آٹا کے حصول کے لئے آئے
شہریوں نے میڈیا سے دوران گفتگو انتظامیہ کے عملہ کی جانب سے بدتمیزیوں اور گالی گلوچ کی شکایات بھی کی ہیں، بیرئیرز پر متعین ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے اکثروبیشتر رکشہ ڈرائیوروں کیساتھ بداخلاقی کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے مفت آٹا کی فراہمی کا عمل تو جاری ہے مگر اس دوران مفلس، سفید پوش طبقے بالخصوص خواتین کی عزت نفس مجروح ہونے کے مناظر اکثر دیکھنے میں آرہے ہیں، بدانتظامی عروج پر ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سب اچھا کی رپورٹ ہے جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے