Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان کا 10 ارب بیرون قرضہ واپس کرنا خوش آئند ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک

پاکستان کا 10 ارب بیرون قرضہ واپس کرنا خوش آئند ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ یہ خبر پاکستانیوں خصوصا” اوورسیز پاکستانیوں کے لیے باعث خوشی ہے کہ موجودہ حکومت نے 10 ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی قرضہ واپس کردیا، یہ ایک اچھی علامت ہے اور اس خبر سے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت خوشی ہوئی کیونکہ اوورسیز پاکستانی ملک کے بارے میں ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ادائیگی سے ناصرف پاکستان پر قرضوں کا بوجھ کم ہوگا بلکہ اس سے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے میں بھی مدد ملے گی

جبکہ پاکستان کو بیرونی قرضوں سے بھی نجات مل جائے گی، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ میں اس اہم پیش رفت پر اوورسیز پاکستانیوں کی ترجمانی کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف اور پوری حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پرامید ہوں کہ جلد پاکستان بیرونی قرضوں کے چنگل سے نکل آئے گا اور ملک میں خوشحالی کا سابقہ(2018) دور لوٹ آئے گا

Exit mobile version