سرگودھا: ایک اور شہری مفت آٹے کے حصول میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
سرگودھا: ایک اور شہری مفت آٹے کے حصول میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
سرگودھا میں ایک اور بزرگ شہری مفت آٹے کے حصول میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے علاقے استقلال آباد میں مفت آٹاپوائنٹ پر پیش آیا جہاں ایک بزرگ شہری آٹے کے حصول کیلئے موجود تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔
انتقال کرنے والے بزرگ شہری کے بیٹےکامؤقف تھا کہ والد کو 2 دفعہ پہلے بھی دل کا دورہ پڑ چکا تھا، والدکی وفات قدرتی طورپر ہوئی،کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتا۔
https://www.youtube.com/watch?v=O7GorIBfb6k