38

بھٹو شہید بے گناہ قتل ہوئے تاریخ میں ہمیشہ امر رہیں گے ،سینیٹر سسئ پلیجو

بھٹو شہید بے گناہ قتل ہوئے تاریخ میں ہمیشہ امر رہیں گے ،سینیٹر سسئ پلیجو

ٹھٹھہ (نمائندہ) بھٹو شہید بے گناہ قتل ہوئے تاریخ میں ہمیشہ امر رہیں گے سینیٹر سسئ پلیجو کا لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو سیمینار سے خطاب ذوالفقار علی بھٹو شہید کا قتل عدلیہ کا قتل تھا ، جسکا تسلسل آج بھی جاری ہے بھٹو شہید ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے ، شہیدوں کی پارٹی پیپلزپارٹی ہے ، لاڑکانہ کا گڑی خدابخش شہداء سے بھرا پڑا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ انہیں خراج پیش کرنے آتے ہیں۔

سسئ پلیجو نے مزید کہا کہ لوگ انگلی کٹا کر قربانی دینے کا دعویٰ کرتے ہیں اور پھر انصاف کے طلب گار بھی رہتے ہیں وہ آئیں یہاں شہیدوں کے مزاروں کو دیکھیں لاڑکانہ کا گڑھی خدا بخش گواہی دے گا کہ عوام اور جمہوریت کے لئے ہر آمر سے ٹکرا کر جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہاں مدفون ہیں اور عوام کے دلوں میں زندہ ہے مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے عوام ، عوامی نمائندوں کو جانتے ہیں اور انہیں ہی منتخب کرکے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو جمہوریت کے تحت پارٹی نمائندوں کی حکومت بنے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں