34

اسلام آباد،جمیعت علماء اسلام نے 7اپریل یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد،جمیعت علماء اسلام نے 7اپریل یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( بیوروچیف )لیگل کمیشن آن بلا سفیمی پاکستان کے وفد کی علامہ نذیر فاروقی خطیب جامع مسجد خلفائے راشدین اسلام آباد مرکزی رہنما جمیعت علماء اسلام سے خصوصی ملاقات ،ملاقات کے دوران وفد میں شریک چیئرمین راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ ،سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے علامہ نذیر فاروقی کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ تشہیر کے حوالے سے آگاہ کیا اور ہر ممکن سوشل میڈیا پر ہونے والی گستاخیوں کی آگاہی مہم اور اسکی روک تھام میں لیگل کمیشن بلاسفیمی آن پاکستان کا ساتھ دینےکا عزم ظاہر کیا

لیگل کمیشن بلاسفیمی آن پاکستان نے علامہ نذیر فاروقی کو بتایا کہ پاکستان میں سوشل میڈ یا پرگستاخانہ مواد پھیلایا جارہا ہے نوجوان نسل بے حیائی اور بے راہ روی کا بری طرح شکار ہورہی ہےیہاں تک کہ لاکھوں نوجوان بلا سفیمی کی دلدل میں اس وقت پھنس چکے ہیں اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی روک تھام کے لیے 7 اپریل 16 رمضان المبارک، بروز جمعتہ المبارک آگاہی مہم کے لیے یوم تحفظ ناموس رسالت کے نام سے منایا جارہا ہےاس موقع پر علامہ نذیر فاروقی نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام اس فیصلے کی تائید کرتی ہے اور اس مہم میں بھر پور کردار ادا کرے گی

انہوں نے لیگل کمیشن بلاسفیمی آن پاکستان کو یقین دلایا کہ وہ اپنے قائدین سمیت کارکنوں کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ ہر ممکن اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور 7 اپریل بروز جمعہ جمیعت علماء اسلام کے علماء بھی خطبہ میں اس حساس ایشو پر گفتگو کریں اور بالخصوص والدین سے اپیل کریں کہ وہ اپنے پر نظر رکھیں کہ وہ سوشل میڈیا پر کیا دیکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں